کاروباری دن کا اچھا آغاز،اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ڈالر نیچے آگیا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی استحکام دیکھا گیا، جبکہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 524 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا تاہم کاروبار روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 481 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 59 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

 

Related posts

جیسن موموا کی ایکوامن غیر سنجیدہ اسنیپ نے انکشاف کیا

میگھن ٹرینر نے بچی لڑکی مکی مون ٹرینر کا خیرمقدم کیا اور جذباتی ہو گیا

عدالت کے دائر کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے جسٹن بالڈونی کو دھماکہ خیز مواد میں مبینہ طور پر سلیم کیا