اسپیس ایکس اور اسٹار کلاؤڈ کا بڑا کارنامہ، دنیا کا پہلا خلا میں چلنے والا سولر ڈیٹا سینٹر لانچ



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے کرپٹو وزیر بلال بن ثاقب نے کہاہے کہ  ایلون مسک کی اسپیس ایکس نے خلا میں ایک نہایت منفرد اور جدید مشن لانچ کیا ہے، جسے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک انقلابی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلال بن ثاقب کا کہناتھا کہ یہ کارنامہ ایک نئی اسٹارٹ اپ کمپنی ’سٹار کلاؤڈ‘کی جانب سے سرانجام دیا گیا، جو ایسی سوچ لے کر آئی ہے جس کا کسی اور نے تصور بھی نہیں کیا تھا، ڈیٹا سینٹرز بہت زیادہ گرم ہو جاتے ہیں اور انہیں ٹھنڈا رکھنے کے لیے بے حد توانائی درکار ہوتی ہے،  تو اسٹار کلاؤڈ نے سوچاکہ  کیوں نہ ڈیٹا سینٹرز کو خلا میں ہی بنا دیا جائے۔

ان کا کہناتھا کہ ابتدا میں کسی نے اس آئیڈیا کو سنجیدہ نہیں لیا،  مگر اب اسٹار کلاؤڈ نے NVIDIA H100 کو خلا میں بھیج کر دنیا کے پہلے ڈیٹا سینٹر GPU کو لو ارتھ آربٹ (تقریباً 500 کلومیٹر کی بلندی) پر نصب کر دیا ہے۔اس منصوبے کا مقصد ایسے خلائی ڈیٹا سینٹرز بنانا ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی پر کام کریں گے یعنی توانائی زمین سے لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ ڈیٹا سینٹرز زمین کے گرد چکر لگاتے ہوئے مسلسل سورج کی روشنی سے بجلی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ ایسی خلائی مہمیں عام طور پر 5 سے 7 سال کی منصوبہ بندی اور تجربات کے بعد مکمل ہوتی ہیں مگر اسٹار کلاؤڈ نے یہ سب صرف 21 ماہ اور 2 دن میں کر دکھایا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مستقبل میں کروڑوں اربوں ڈالر کی نئی خلائی ڈیٹا سینٹر انڈسٹری کے آغاز کا سبب بن سکتا ہے۔



Related posts

ٹیانا ٹیلر کا کہنا ہے کہ وہ لیونارڈو ڈی کیپریو گلوبز لمحے کو غلط انداز میں پڑھتی ہیں

A $ AP Rocky نے انکشاف کیا کہ اس نے ریہنا کی تاریخ تک اس کی حوصلہ افزائی کی

ماہرین صحت نے متنبہ کیا ہے کہ آپ کے بچے کو پہلے ہی ذیابیطس ہوسکتا ہے