کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی نئی لہر


سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج زبردست تیزی کا رجحان رہا ، جس کے بعد انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 61 ہزار کی حد عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 72 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 496 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 59 ہزار 592 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 2 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

 

Related posts

مسیسیپی پوسٹل ورکر کو خطوط میں چرس کی بدبو کی شکایات کے بعد گرفتار کیا گیا

بین افلیک نے ‘دی رپ’ میں اپنے شارٹلیس منظر کے حق میں استدلال کیا

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی