فی تولہ قیمت میں اہم تبدیلی، جانیں آج کیا ریٹ ہے؟


عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالرکی کمی سے 4124 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1000 روپے سستاہوکر 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونا 857 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 2 ہزار 738 روپے کا ہوگیاہے جبکہ ایک تولہ چاندی 81 روپے اضافے کے ساتھ 5434 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا ہزاروں روپے مزید مہنگا ہواتھا.

عالمی مارکیٹ میں سونا 59 ڈالر مہنگا ہوکر 4134 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاتھاجبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5900 روپے مہنگا ہو اتھا.

جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے پر پہنچ گئی تھی۔ 

کل دس گرام سونا 5065 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے پر پہنچ گیاتھاجبکہ فی تولہ چاندی 144 روپے مہنگی ہوکر5353 روپے کی ہوگئی تھی۔

Related posts

ڈیوڈ بیکہم ، بیوی وکٹوریہ کی خفیہ رقم کی پریشانیوں کی روشنی میں آتی ہے

ڈومینک میک لافلن نے او جی ہیری پوٹر ڈینیئل ریڈکلف کے پیغام پر رد عمل کا اظہار کیا

گیگی حدید ، ماں یولینڈا بیلا کی گرتی ہوئی صحت کے درمیان بدترین خوفزدہ ہے