اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انٹر بینک میں ڈالر سستا


پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

651  پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 308 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2473 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 60 ہزار 657 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی،ڈالر 280.77 روپے سے کم ہوکر 280.75 روپے پر آگیا ۔

Related posts

ڈالرکمزور پڑتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی

ایف کے اے ٹچز نے امریکہ اور یورپ میں 2026 باڈی ہائی ٹور کا اعلان کیا

کیتھ اربن کس طرح نیکول کڈمین اسپلٹ کا مقابلہ کر رہا ہے