گوگل نے وی پی این استعمال کرنے والوں کو وارننگ جاری کر دی


انٹرنیٹ کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے دنیا بھر کے صارفین کو ایک نئے اور سنگین خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے اہم وارننگ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافے کے ساتھ سائبر کرائم بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اور جعلساز ایسے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں کہ عام صارفین کے ساتھ ساتھ پڑھا لکھا طبقہ اور اہم سرکاری عہدوں پر موجود افراد بھی ان کے چکر میں آ جاتے ہیں۔

گوگل نے اپنی تازہ ایڈوائزری میں بتایا ہے کہ سائبر مجرم ایسی وی پی این ایپس تیار کر رہے ہیں جو بظاہر اصلی اور محفوظ دکھائی دیتی ہیں، لیکن حقیقت میں صارفین کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔

یہ ایپس اپنے آپ کو معتبر سیکیورٹی ٹول یا مشہور وی پی این سروس ظاہر کرتی ہیں، جبکہ پسِ پشت ان کا مقصد صارفین کا ڈیٹا چوری کرنا یا ان کے ڈیوائس تک رسائی حاصل کرنا ہوتا ہے۔

ایڈوائزری میں صارفین کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وی پی این یا کسی بھی سیکیورٹی ایپ کو صرف معتبر پلیٹ فارمز سے ہی ڈاؤن لوڈ کریں، تاکہ وہ جعلی ایپس کے جال میں نہ پھنسیں۔

گوگل کے مطابق نامعلوم ذرائع سے حاصل کردہ وی پی این ایپس نہ صرف ڈیوائس کو نقصان پہنچا سکتی ہیں بلکہ ذاتی معلومات کو بھی خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو ہر وہ ایپ انسٹال کرنے سے پہلے ضرور تحقیق کرنی چاہیے جو سیکیورٹی یا پرائیویسی کے نام پر سہولت دینے کا دعویٰ کرے، کیونکہ ذرا سی غفلت سنگین نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

Related posts

ادریس ایلبا کا کہنا ہے کہ کنگ چارلس سے ایک مکس اپ نے اسے قریب قریب ایک نائٹ ہڈ پر لاگت آتی ہے

جیسن موموہ کا کہنا ہے کہ بیؤ ایڈریا ارجونا کے ساتھ رہنا ‘کامل’ محسوس ہوتا ہے

میگن فاکس ، مشین گن کیلی کا رشتہ ‘صرف شریک والدین کے بارے میں ہے’