حکومت کی دھمکی، پنجاب میں 27 شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کر دیا گیا


پنجاب میں کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بعد نصف سے زائد ملوں نے کرشنگ کا آغاز کر دیا۔ کین کمشنر پنجاب نے بتایا کہ پنجاب کی 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کر دی ہے، جبکہ باقی 14 ملوں کے خلاف آج چیکنگ کر کے کارروائی شروع کی جائے گی۔

کین کمشنر کے مطابق آج سے کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف ایکشن پلان نافذ کیا جائے گا اور ہر شوگر مل کو 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا جو کرشنگ نہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرشنگ سیزن میں مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، کسانوں کو بروقت گنے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی، اور نئی چینی کی سپلائی کے ذریعے بازار میں قیمتوں میں کمی بھی ممکن ہوگی۔

Related posts

کریگ میلوین کا مقصد اپنے نئے کاروباری منصوبے کے ساتھ بڑا ہے: ‘واقعی پرجوش’

مئی جنگ میں پاکستان نے ‘ہندوستان پر فوجی کامیابی’ حاصل کی: امریکی رپورٹ

لسی چابرٹ نے ‘پائنینٹ’ اور ‘مضحکہ خیز’ فلم میں بصیرت کا اشتراک کیا ہے