مائیکروسافٹ نے طلباءہ کے لیے مائیکروسافٹ 365 پرسنل اور کوپائلٹ کی سال بھر کی مفت رسائی کا اعلان کر دیا



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مائیکروسافٹ نے طلباء کے لیے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے اپنے Microsoft 365 Personal سبسکرپشن کو کوپائلٹ کے ساتھ مکمل1 سال کے لیے بالکل مفت دستیاب کر دیا ہے، جو عام طور پر دی جانے والی 3 ماہ کی ٹرائل سے کہیں زیادہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ پیش کش گوگل، اوپن اے آئی اور پرپلیکسیٹی کی جانب سے طلباء کے لیے کیے گئے اقدامات سے مماثلت رکھتی ہے۔ یہ پیش کش اُن طلباء کے لیے ہے جنہوں نے ہائی سکول مکمل کر لیا ہو اور اس وقت کسی انڈرگریجویٹ یا پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں زیرِ تعلیم ہوں۔

جو طلبہ کسی رجسٹرڈ ڈگری پروگرام کا حصہ نہیں ہیں، وہ اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔سائن اَپ پیج پہلے ہی فعال ہے، اور طلبہ فوراً 12 ماہ کی سبسکرپشن حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ آفر 30 نومبر کے بعد ختم ہو جائے گی۔

مائیکروسافٹ کے مطابق، 365 Personal ایک فرد کے لیے مخصوص ہے اور اسے شیئر نہیں کیا جا سکے گا۔طلباء بیک وقت5 ڈیوائسز پر لاگ اِن ہو سکیں گے، چاہے وہ کمپیوٹرز ہوں، موبائل فون یا ٹیبلٹس۔ اس میں مائیکرو سافٹ 365کی تمام ایپس کے پریمیم فیچرز بالکل مفت دیئے جا رہے ہیں ۔

محدود وقت کی اس پیش کش کا مقصد طلباء کو تعلیمی سرگرمیوں، تحقیق اور پروڈکٹیویٹی میں مضبوط ٹیکنالوجی ٹولز فراہم کرنا ہے۔



Related posts

کورٹنی کارداشیان ٹریوس بارکر ، بیٹا راکی ​​کے ساتھ دل دہلا دینے والا لمحہ

ہلیری ڈف جینیفر کولج کو کہتے ہیں ‘مطلب’: ‘تھوڑا سا ڈراونا’

جسٹن ٹروڈو متعلقہ رہنے کے لئے کیٹی پیری کا استعمال کرتے ہوئے: ماخذ