وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں دفاعی منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی گرانٹ منظور


وزیر خزانہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دفاعی خدمات کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی گئی۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت و بحالی کے لیے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی ٹی ایس جی منظور کر لی۔

اجلاس میں بارڈر کنٹرول، داخلی سیکیورٹی اور امن و امان کے لیے سول آرمڈ فورسز کو 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ جبکہ دفاعی خدمات کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

پاسکو کو تحلیل کرنے اور نیا اسپیشل پرپوز وھیکل (ایس پی وی) بنانے کی منظوری اور ابتدائی ادا شدہ سرمایہ 10 لاکھ روپے مقرر کیا گیا۔ جبکہ آف شور آئل و گیس بلاکس کی لائسنس مدت میں توسیع اور ورکنگ انٹرسٹ کی منتقلی کے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔

پیٹرولیم شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کی شمولیت بڑھانے کے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

Related posts

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

جینیفر لوپیز کے سابقہ ​​شوہر اوجانی نووا نے اسے ‘متاثرہ کارڈ’ کھیلنے پر طنز کیا۔

ورلڈ ایڈز ڈے 2025