گلوبل انٹرنیٹ سروس متاثر، پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا گلوبل انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے پر ردعمل سامنے آگیا۔

انٹرنیٹ پر سکیورٹی خدمات فراہم کرنے والی کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے سوشل میڈیا ایپس اور انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں۔

کلاؤڈ فلیئر کمپنی نے جاری بیان میں کہا کہ مسئلے کی نوعیت جاننے کے لیے کام کررہے ہیں۔

گلوبل انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایکس،کلاؤڈ فلیئر کو متاثر کرنے والی عالمی سروس کی بندش پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ عالمی پلیٹ فارمز اور مقامی آپریٹرز کے ساتھ رابطے میں ہیں،سروسز کی مکمل بحالی تک صورتحال کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ کلاؤڈ فلیئر کے سسٹم میں مسائل کے باعث کمپیوٹر پر ایکس، چیٹ جی پی ٹی اور مختلف ویب سائٹس اوپن نہیں ہو رہیں۔

کلاؤڈ فلیئر ایسی انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کمپنی ہے جو کانٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک کے طور پر کام کرتی ہے۔یعنی ویب سائٹس کے مواد کو تیزی سے ایک سے دوسری جگہ منتقل کرتی ہے اور اب اس کے سسٹم میں نامعلوم خرابی ہوئی ہے۔

Related posts

اداکار ‘اسٹار وار’ اسٹوڈیو کے خلاف بات کرتے ہیں

اگر گاڑی میں سفر کرتے ہوئے متلی اور سر چکراتا ہے تو اسمارٹ فون کا یہ فیچر ضرور آزمائیں

لیونارڈو ڈی کیپریو نے شان پین کے لئے ٹوبی میگوائر کو گرادیا؟