اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ نومبر کیلیے درآمدی ار ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں درآمدی ایل این جی معمولی مہنگی کی گئی ہے۔

سوئی نادرن کے لیے  آر ایل این جی 16 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اور  نومبر کے لیے قیمت 12 ڈالر 39 سینٹ مقرر کی گئی ہے۔

اکتوبر میں درآمدی آر ایل این جی کی قیمت 12 ڈالر 23 سینٹ  فی ایم ایم بی ٹی یومقرر تھی۔

اسی طرح نومبر میں سوئی سدرن کے لیے درأمدی  ایل این جی 22 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اور نومبر  کے لیے 11 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اکتوبر میں سوئی سدرن کے لیے 11 ڈالر 23 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

Related posts

فلوریڈا کی خاتون کی مبینہ بولی پولیس کو رشوت دینے کے لئے غیر متوقع دریافت میں ختم ہوگئی

جیمز وان ڈیر بیک موسم سرما میں نئے سال کے خیال کی شدید مخالفت کرتے ہیں

ایلون مسک کے اسٹار لنک کے حریف یوٹیلسٹ شراکت داروں کے ساتھ مایاس اسپیس کے ساتھ سیٹلائٹ لانچوں کے لئے شراکت دار