سونے کی قیمت میں نئی بلند ترین سطح تک اضافہ


ملک بھر میں سونے کے بھاؤ میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7,900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے میں دستیاب ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کا بھاؤ 6,773 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 994 روپے ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 79 ڈالر بڑھ کر 4,092 ڈالر ہو گیا ہے۔

Related posts

سوفی ٹرنر نے آرچی میڈیکوی کی پشت پناہی کی جب بافٹا نے نامزد کردہ افراد کا اعلان کیا

جیسن مومووا نے اپنی موت سے قبل اوزی آسبورن کی آخری ٹمٹم کی میزبانی کی

گوگل میپس میں ایک بڑی اور جدید فیچر کا اضافہ