پی ٹی اے نے بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کی حمایت کردی



اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ بریگیڈیئر (ر)عامر شہزاد نے کہا ہے کہ پی ٹی اے بیرون ملک سے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کا حامی ہے۔

اے آئی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیکس وصولی کا اختیار پی ٹی اے کے پاس نہیں، بلکہ یہ ٹیکس فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) وصول کرتا ہے۔ڈی جی لائسنسنگ کا کہنا تھا کہ ہم بھی موبائل فون ٹیکس سے اتنے ہی متاثر ہیں جتنیعام صارفین  ،  پی ٹی اے ٹیکس کے حوالے سے مسلسل صفائیاں دے رہا ہے۔

عامر شہزاد نے مزید کہا کہ فری یونٹس کی طرح ہمیں کوئی مفت فون نہیں ملتا، ہم بھی عام شہریوں کی طرح ٹیکس دیتے ہیں۔ 



Related posts

صدر فیصل آباد چیمبر کی سپیشل انوسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے نیشنل کوآرڈی نیٹرلیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد سے ملاقات

پرنس ولیم نے اپنے ہی گھر میں ای سکوٹر پر سوار ہونے سے روک دیا!

فیصل آباد انتظامیہ کا بڑا فیصلہ صنعتی یونٹس شہر سے باہر منتقل کرنے کا اعلان، 11 رکنی کمیٹی قائم