غیر معیاری سروس 5 سال میں ٹیلی کام کمپنیوں پر 68.9 ملین کے جرمانے کیے گئے



اسلام آباد(آئی این  پی)  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیلی کام کمپنیوں کی ناقص سروس پر  بھاری جرمانے عائد کیے۔

دستاویزکے مطابق ملک بھر کی 9 ہزار موبائل سائٹس نیٹ ورک دستیابی کے مسائل کا شکار ہیں، طویل لوڈشیڈنگ اور رائٹ آف وے مسائل سمیت تجارتی بجلی کی محدود رسائی، چوری اور تخریب کاری کے واقعات کی وجہ سے نیٹ ورک متاثر ہیں۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کے پی، بلوچستان اورجی بی میں سروس کا معیار خطرناک حد تک گرگیا ہے، آپریٹرز کے دعوں کے باوجود نیٹ ورک دستیابی لائسنس معیار تک نہیں پہنچ سکی ہے۔

دستاویز کے مطابق پہلی ششماہی میں پی ٹی اے کو سروس سے متعلق 8 ہزار سے زائد شکایات ملیں جن میں سے 99.17 فیصد شکایات حل کی گئیں۔ پی ٹی اے نے گزشتہ 5 برس میں ٹیلی کام کمپنیوں کو غیر معیاری سروس پر 68.9 ملین جرمانے کیے جب کہ اس عرصے کے دوران  ٹیلی کام کمپنیوں کو 39 شوکاز اور 17 وارننگ لیٹرز بھی جاری کیے گئے۔دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ سروس کے معیار کی غیر تعمیل پر آپریٹرز کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، شکایات کے فوری حل کیلئے اسٹیک ہولڈرز کم سروس والے مقامات کی نشاندہی کریں۔



Related posts

برجرٹن کی کلاڈیا جسی کا کہنا ہے کہ اس کی حقیقی زندگی کا انداز ایلوس کی طرح کچھ نہیں ہے

نووا اسکاٹیا اسنو طوفان کی انتباہ جاری ہونے کے ساتھ ہی شدید برف باری جاری ہے

گندم کی ترسیل میں تاخیر، آٹا مزید مہنگا ہونے کا امکان