سمندری لہروں سے بجلی پیدا کرنے والی نئی ٹربائن ایجاد


ہالینڈ کی کمپنی سمفنی ویو پاور نے سمندری لہروں کی قوت سے بجلی پیدا کرنے والی ٹربائن ایجاد کر لی ہے۔ اس ٹربائن کو سمندر میں صرف 20 میٹر گہرائی میں نصب کیا جا سکتا ہے۔ جب سمندری لہریں ٹربائن سے ٹکراتی ہیں تو یہ اوپر نیچے حرکت کرتے ہوئے اندر نصب جنریٹر کے ذریعے بجلی پیدا کرتی ہے۔

اگر پاکستان کے 1046 کلومیٹر طویل ساحلی خطے پر اس قسم کے زیر سمندر ٹربائن لگائے جائیں، تو پورے ملک کے لیے 40 تا 50 ہزار میگاواٹ صاف اور قابلِ تجدید بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

اس عمل کے لیے کسی قسم کے گیس، ڈیزل یا کوئلے کی ضرورت نہیں ہو گی، اور بجلی سستی اور لامحدود مقدار میں دستیاب ہو سکے گی۔

ہالینڈ کے ساحلی علاقوں میں عنقریب یہ ٹربائنیں بجلی پیدا کرنا شروع کر دیں گی۔

Related posts

نووا اسکاٹیا اسنو طوفان کی انتباہ جاری ہونے کے ساتھ ہی شدید برف باری جاری ہے

گندم کی ترسیل میں تاخیر، آٹا مزید مہنگا ہونے کا امکان

ابتدائی جانچ پڑتال کے تحت ایڈم فوٹ کا مستقبل