سیمنٹ کی نئی ریٹ لسٹ جاری، قیمتوں میں نمایاں اضافہ


ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 20 نومبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1365 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.22 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتے فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1362 روپے کی تھی۔

اسی طرح جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1440 روپے رہی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.09 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے فی بوری کی اوسط قیمت 1441 روپے تھی۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367، راولپنڈی 1355، گوجرانوالہ 1400، سیالکوٹ 1350، لاہور1410 ، فیصل آباد1340، سرگودھا 1350،ملتان 1389، بہاولپور1400، پشاور1353 اور بنوں میں 1300 روپے رہی۔

اس کے علاوہ کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری 1373، حیدرآباد 1427، سکھر 1500،لاڑکانہ 1407 ،کوئٹہ 1490 اور خضدار میں 1443 روپے قیمت ریکارڈ کی گئی۔

 

Related posts

صدر فیصل آباد چیمبر کی سپیشل انوسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے نیشنل کوآرڈی نیٹرلیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد سے ملاقات

پرنس ولیم نے اپنے ہی گھر میں ای سکوٹر پر سوار ہونے سے روک دیا!

فیصل آباد انتظامیہ کا بڑا فیصلہ صنعتی یونٹس شہر سے باہر منتقل کرنے کا اعلان، 11 رکنی کمیٹی قائم