پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں غیر متوقع کمی


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، 100 انڈیکس 480 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 62 ہزار 464 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 61 ہزار 984 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ایک پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے۔

 

Related posts

برجرٹن کی کلاڈیا جسی کا کہنا ہے کہ اس کی حقیقی زندگی کا انداز ایلوس کی طرح کچھ نہیں ہے

نووا اسکاٹیا اسنو طوفان کی انتباہ جاری ہونے کے ساتھ ہی شدید برف باری جاری ہے

گندم کی ترسیل میں تاخیر، آٹا مزید مہنگا ہونے کا امکان