ٹرانسپورٹرز کی مزاحمت، گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس مسترد


پاکستان گڈز ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن اور پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس مسترد کر دیا۔

آرڈیننس کے خلاف پاکستان گڈز ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن اور پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے مشترکہ ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

صدر نبیل طارق محمودکاکہناہے کہ ریونیو اکٹھا کرنے کی آڑ میں آرڈیننس نافذ کرنے کو سراسر مسترد کرتے ہیں،پہلے دیگر ممالک کی طرح سڑکوں پر سہولیات تو دیں پھر اس طرح کے قانون لاگو کیے جائیں۔

ٹرانسپورٹرزکاکہناہے کہ ہم کسی طور بھی ایسے قانون کو نہیں مانتے،ہم اجلاس میں مشاورت کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

صدر نبیل طارق محمودکاکہناہے کہ ہمیں اس آرڈیننس کو واپس دلانے کے لیے اپنا کاروبار بند یا ملک گیر احتجاج بھی کرنا پڑی تو ضرور کریں گے۔

Related posts

کلے تھامسن نے میگان تی اسٹالین کے لئے بولڈ ، غیر متوقع اشارے کو کھینچ لیا

چینل نے مختصر فلم جاری کی جس میں A AP Rocky کو نئے سفیر کے طور پر اعلان کیا گیا ہے

یوروپی یونین کونسل کے صدر سے ملاقات میں ، ڈار نے معاشی تعلقات ، جی ایس پی+ پر تبادلہ خیال کیا