روس نے واٹس ایپ کو مکمل بند کرنے کا عندیہ دے دیا


روس نے عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے دوبارہ واٹس ایپ پر جرائم کی روک تھام میں ناکامی کا الزام لگایا اور شہریوں کو مقامی متبادل ایپ “میکس” استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

روس کے مواصلاتی نگران ادارے روسکومنیڈزو نے واضح کیا کہ “اگر واٹس ایپ روسی قوانین کی پابندی نہ کرے تو اسے مکمل طور پر بلاک کردیا جائے گا۔

یہ اقدام اگست میں واٹس ایپ کالز پر عائد پابندی کے بعد ایک اور قدم ہے۔ میکس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سہولت موجود نہیں، لیکن روس نے شہریوں کو ریاستی سرپرستی یافتہ اس ایپ پر منتقل ہونے پر زور دیا ہے۔

واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے کہا ہے کہ روس اس ایپ پر پابندی لگانے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ واٹس ایپ نے صارفین کی محفوظ معلومات روسی حکومتی اداروں کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار کیا۔

واضح رہے کہ ٹیلی گرام اور واٹس ایپ روس کی 2 مقبول ترین میسجنگ سروسز ہیں تاہم روسی حکومت کا مطالبہ ہے کہ دہشتگردانہ سرگرمیوں اور فراڈ کی تحقیق و تفتیش کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی درخواست پر دونوں میسیجنگ سروسزصارفین کے ڈیٹا تک رسائی فراہم کریں۔

Related posts

چین نے منتخب گٹھ جوڑ کے چپس پر برآمدات کی روک تھام کو آسان کردیا

زچری ٹائی برائن نے ایک بار پھر گرفتار کیا

ایشیا کی فیکٹریوں کو مینوفیکچرنگ سست روی کا سامنا ہے: مطالبہ کے اندر بحران