عوام کیلئے بڑی خوشخبری، چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گئی


چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور نرخوں کو باقاعدہ "ریورس گیئر” لگ گیا ہے۔ گزشتہ دس روز میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو سے کم ہو کر 186 روپے فی کلو تک آ گئی ہے، جس نے عوام کو کچھ حد تک ریلیف فراہم کیا ہے۔

تجارت سے وابستہ افراد کے مطابق پچاس کلو کی چینی کی بوری بھی 10,500 روپے سے کم ہو کر 9,300 روپے میں دستیاب ہے، جو حالیہ کمی کا واضح ثبوت ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں یہ کمی گنے کی کرشنگ کے موسم کے آغاز سے ہوئی ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دسمبر میں چینی مزید سستی ہو سکتی ہے، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں مزید کمی آئے گی۔

Related posts

ون ڈیزل نے اپنی موت کے 12 سال بعد پال واکر کو یاد کیا

پال انکا 84 پر ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہیں

ڈپلانٹیس ، میک لافلن لیورون نے ورلڈ ایتھلیٹس آف دی ایئر کا نام لیا