سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ


سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 27 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 245 ڈالر کا ہوگیا، جس کے اثرات براہِ راست پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے۔

پیر کے روز مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 315 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 82 ہزار 112 روپے کا ہوگیا۔

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 54 روپے بڑھ کر 5 ہزار 963 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 46 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 112 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

Related posts

کائلی منوگ نے ​​ایسا گانا ظاہر کیا جس کو بنانے میں دس سال لگے

‘ڈاکٹر کون’ اسٹار ‘سختی سے رقص کرنے’ کے بعد خاموشی توڑ دیتا ہے

سردیوں میں فون کی بیٹری جلد ختم کیوں ہوجاتی ہے؟ وجہ سامنے آگئی