اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ


اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 39 پیسے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے۔نئی قیمت کے بعد ایل پی جی کا ریٹ 209 روپے فی کلوگرام مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق دسمبر کے لیے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 466 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو کہ گزشتہ مہینے یعنی نومبر میں 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے تھی۔

نومبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 201 روپے مقرر کی گئی تھی، جبکہ دسمبر کے اضافے کے بعد قیمت میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

صارفین نے قیمتوں میں بار بار اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

کریگ میلوین کا مقصد اپنے نئے کاروباری منصوبے کے ساتھ بڑا ہے: ‘واقعی پرجوش’

مئی جنگ میں پاکستان نے ‘ہندوستان پر فوجی کامیابی’ حاصل کی: امریکی رپورٹ

لسی چابرٹ نے ‘پائنینٹ’ اور ‘مضحکہ خیز’ فلم میں بصیرت کا اشتراک کیا ہے