موبائل ساز کمپنیوں کو اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 90 دن اور مکمل رپورٹ داخل کرنے کے لیے 120 دن کی مہلت دی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں پہلے سے موجود ماڈلز کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے اس ایپ کو شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس قدم کا بنیادی مقصد ڈپلیکیٹ آئی ایم ای آئی، جعلی ڈیوائسز، چوری شدہ موبائل کی دوبارہ فروخت اور سائبر فراڈ جیسے بڑھتے ہوئے مسائل کو روکنا ہے۔ ’سنجار ساتھی‘ پورٹل اور ایپ کے ذریعے صارفین اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی نمبر کی مدد سے ڈیوائس کی اصلیت کی جانچ کر سکتے ہیں، یہ دیکھ سکتے ہیں کہ فون بلیک لسٹ تو نہیں اور دھوکہ دہی والی کال یا پیغام کی رپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔