ڈالرکمزور پڑتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی


انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد کرنسی ایک پیسہ سستی ہو کر 280 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوتی رہی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق آج کرنسی کی تجارت کا آغاز محتاط رجحان کے ساتھ ہوا، جبکہ طلب و رسد بھی معمول کے مطابق رہی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں مثبت رہیں جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس تک اضافہ دیکھا گیا۔

تجارت کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 462 پوائنٹس کی سطح تک پہنچا، جب کہ سرمایہ کاروں کا رجحان مستحکم اور خریداری کا دائرہ وسیع دکھائی دیا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق حکومتی معاشی اقدامات اور بہتر مالیاتی اشاروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا۔

 

Related posts

پیرس ہلٹن نے سالگرہ کے موقع پر بیٹے فینکس کو اپنی ‘سب سے بڑی نعمت’ کہا ہے

سونا سستا، فی تولہ قیمت کیا ہو گئی؟

اقوام متحدہ کے چیف نے ‘طاقتور قوتوں’ کے کھیل میں خبردار کیا