ڈالرکی قیمت میں مسلسل کمی، مارکیٹ میں استحکام برقرار


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 68 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر بڑھ گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس 465 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 107 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ،67 ہزار 642 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت ڈالر کی قیمت 280 روپے42 پیسے پر آ گئی ہے۔

ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

 

Related posts

سخت قانونی جنگ کے دوران چیر نے بڑی کامیابی حاصل کی

اعتماد کی کمی کے باوجود اداروں کا اے آئی پرانحصار بڑھ گیا

سڈنی سویینی نے امانڈا سیفریڈ پر گش کیا