حقیقت بے نقاب، فی لیٹر پیٹرول وڈیزل پرکتنا ٹیکس لیا جا رہا ہے؟


شہریوں سے ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر لئے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ایک نجی چینل نے پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 37 فیصد ٹیکسز شامل ہیں۔ حکومت ایک لیٹر پیٹرول پر 96 روپے 28 پیسے کے ٹیکسز وصول کر رہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34 فیصد ٹیکسز شامل ہیں، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 94 روپے 92 پیسے کے ٹیکسز ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر یہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی پیٹرولیم اور کلائیمیٹ لیوی کی مد میں عائد کئے گئے ہیں۔

اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 263 روپے 45 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 279 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔

 

Related posts

ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز MH370 سالوں کی غیر فعالیت کے بعد دوبارہ شروع ہوئی

سینا ملر زرخیزی کے خوف کو کھولنے کے بعد تیسری حمل کا انکشاف کرتا ہے

مائلی سائرس نے میکسکس مورینڈو کے ساتھ اپنے کم اہم رومانویت میں نایاب بصیرت ختم کردی