انسان نما روبوٹ نے مسلسل چلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا


چینی انسان نما روبوٹ نے بغیر رکے 106.286 کلومیٹر پیدل طے کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس روبوٹ نے اپنا سفر 10 نومبر کو سوزو شہر سے شروع کیا اور 13 نومبر کی صبح شنگھائی کے مشہور مقام دی بنڈ پر اختتام پذیر ہوا۔

اس دوران انسان نما روبوٹ نے شہروں کی سڑکیں، پل، فٹ پاتھ اور رش والے راستے عبور کیے، اور بیٹری بدلنے کے باوجود اپنے سفر کو جاری رکھا کیونکہ اس میں جدید “ہاٹ سوئپ” بیٹری سسٹم نصب ہے جو بیٹری بدلنے کے دوران بھی مشین کو فعال رکھتا ہے۔

کمپنی کے مطابق پورے سفر کے دوران روبوٹ کی کارکردگی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی، اگرچہ اس کے پاؤں کے نیچے والے ربڑ کے حصے میں معمولی خراشیں آئیں۔ اس کامیابی سے روبوٹ کی برداشت، توازن، اور خود مختار نیویگیشن کی صلاحیتوں کا مظاہرہ ہوتا ہے.

ماہرین کے مطابق یہ مستقبل میں روبوٹک ڈلیوری، گائیڈنگ، اور دیگر عملی کاموں میں انسان نما روبوٹ کے استعمال کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔

 

Related posts

یوٹیوب نے صارفین کے لیے نیا فیچر شامل کر دیا

میتھیو پیری کے والدین اداکار کی موت کے لئے ‘انتہائی مجرم’ ڈاکٹر کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ جانیں؟