سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ جانیں؟


کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونا بھی 858 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے میں فروخت ہوا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 4208 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

یاد رہے کہ منگل کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا اور فی تولہ نرخ 81 روپے بڑھ کر 6 ہزار 85 روپے تک پہنچ گئے۔

 

Related posts

Aflatoon Quotes in Urdu/Hindi “Plato Quotes with images & Text

کوئنٹن ٹرانٹینو نے ڈھٹائی کے ساتھ پال ڈینو کے ‘خون ہوگا’ پر تنقید کی۔

بھارت کی کرنسی ایشیا کی کمزور ترین کرنسیوں میں شامل ہو گئی