یوٹیوب نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو ان کی سال بھر میں دیکھی جانے والی ویڈیوز، دلچسپی کے موضوعات اور پسندیدہ چینلز کی تفصیلات فراہم کرے گا۔ یہ فیچر یوٹیوب ری کیپس کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس میں سوشل میڈیا ایپس کی اسٹوری اسٹائل ڈسپلے اپنائی گئی ہے۔
اس فیچر میں 12 مختلف کارڈز دکھائے جائیں گے جن پر کلک کرکے صارفین اپنی سال بھر کی یوٹیوب سرگرمی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
صارفین یہ فیچر یوٹیوب ایپ میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ایپ کھول کر نیچے موجود یو ٹیب پر کلک کریں؛ اگر آپ کا ری کیپ تیار ہے تو سب سے اوپر ایک ری کیپ بینر نظر آئے گا۔
اسی طرح، آپ ویب پر جا کر بھی ری کیپ دیکھ سکتے ہیں www.youtube.com/recap، بشرطیکہ کمپنی نے آپ کا ری کیپ تیار کیا ہو۔
اگر آپ نے سال بھر میں کم از کم 10 گھنٹے تک موسیقی کو یوٹیوب پر سنا ہوگا تو کچھ میوزک سمریز میں ری کیپ کا حصہ ہوں گی۔
یہ فیچر دنیا بھر میں دستیاب نہیں ہوگا بلکہ چند خطوں میں صارفین اس سے محروم رہیں گے۔
اسی طرح بچوں کے اکاؤنٹس پر بھی یہ دستیاب نہیں ہوگا۔