فارچیونر کی قیمتوں میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے تک کی بڑی کمی کردی گئی


معروف کمپنی ٹویوٹا پاکستان نے فارچیونر کی قیمتوں میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے تک کی بڑی کمی کردی۔

انڈس موٹر نےپاکستان میں 35 سال مکمل ہونے پر بڑا اعلان کرتے ہوئے فارچیونر کی قیمتوں میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے تک کی بڑی کمی کردی،ٹویوٹا نے فارچیونر جی گریڈ کی قیمت کم کرکے 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے کردی،ٹویوٹا فارچیونر کی پہلے قیمت 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی،ٹویوٹا فارچیونر وی گریڈ کی قیمت میں 25 لاکھ 4 ہزار روپے سستی کردی۔
ٹویوٹا فارچیونر وی گریڈ کی قیمت کم ہوکر 1 کروڑ 49 لاکھ 5 ہزار روپے کردی،ٹویوٹا فارچیونر وی گریڈ کی پہلے قیمت 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔
ٹویوٹا نے نئی قیمتوں کا تمام ڈیلرز کو نوٹی فیکشن جاری کردیا۔

Related posts

کینتھ واکر III نے سی ہاکس کو 41-6 سے جیتنے کے بعد 49ers کچل دیا

خشک میوہ جات ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات میں 60.8 فی صد تک کمی لا سکتے ہیں

صدر فیصل آباد چیمبر کی سپیشل انوسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے نیشنل کوآرڈی نیٹرلیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد سے ملاقات