ٹیکنالوجی کمپنی کا گوگل کے اے آئی گلاسز لانچ کرنے کی تیاری


ٹیکنالوجی کمپنی گوگل آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے چلنے والے چشمے کی لانچ کی تیاری کر رہی ہے جس سے کمپنی کا اے آئی اسسٹنٹ جیمینائی براہ راست لوگوں کے چہرے پر آجائے گا۔

گوگل کے مطابق کمپنی دو مختلف اقسام کے اے آئی گلاسز پر کام کر رہی ہے جن کو معمول کے چشموں یا سن گلاسز کی طرح پورا دن پہننے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

گوگل کے شہرام اِزادی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ پہلے ان میں ایسے اے آئی گلاسز ہیں جو اسکرین فری اسسٹنس کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو بلٹ اِن اسپیکر، مائیکروفونز اور کیمرا استعمال کرتے ہیں تاکہ صارف جیمینائی کے ساتھ قدرتی طریقے سے چیٹ کر سکے، تصاویر لے سکے اور مدد حاصل کر سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے علاوہ پھر ڈِسپلے اے آئی گلاسز ہیں جن میں ایک اِن-لینس ڈسپلے شامل کیا گیا ہے تاکہ صارف مددگار معلومات نجی طور پر ضرورت کے وقت دِکھ سکے، جیسے کہ سمت کا رخ یا ترجمے کے کیپشن وغیرہ۔

گوگل ان گلاسز کو بنانے کے لیے جینٹل مونسٹرز اور واربی پارکر کے ساتھ کر رہا ہے جبکہ پہلے گلاسز کی لانچ آئندہ برس کے ابتداء میں متوقع ہے۔

 

Related posts

سیلینا گومز نے سوشل میڈیا پر میک اپ فری سیلفی کے ساتھ پوائنٹ کو ثابت کیا

جان میلنکیمپ ٹیڈی کے کینسر کے دل دہلا دینے والے ضمنی اثر کو شریک کرتا ہے

پرسکیلا پرسلی نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ ابھی بھی زندہ ہوتا تو ایلوس نے جو راستہ اختیار کیا ہوتا