گوگل کروم میں موجود سکیورٹی خامی کو دور کرنا ہوا آسان


گوگل نے کروم ویب براؤزر استعمال کرنے والے صارفین کو اسے اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

گوگل کی جانب سے حال ہی میں سنگین سکیورٹی کمزوری کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری سکیورٹی ایڈوائزر کے مطابق اس اپ ڈیٹ میں کروم میں موجود 3 بگز (bugs) کو فکس کیا گیا ہے، جن میں سے 2 معتدل حد تک خطرناک جبکہ ایک بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

تیسرے بگ کے بارے میں کمپنی نے بتایا کہ وہ آگاہ ہے کہ اس سے لوگوں کو ہدف بنایا گیا ہے مگر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

گوگل نے بتایا کہ یہ اپ ڈیٹ آنے والے دنوں یا ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔

یہ رواں سال کے دوران 8 ویں بار ہے جب گوگل کی جانب سے کروم براؤزر میں موجود کسی سکیورٹی خامی کو ٹھیک کرنے کے لیے اپ ڈیٹ جاری کی گئی۔

2024 میں ایسا 10 بار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں، تو اس میں موجود سکیورٹی کمزوری بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔

کروم براؤزر کو اپ ڈیٹ کیسے کریں؟
عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔

اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔

اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔

اس کے بعد بس ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

Related posts

میتھیو میک کونگھی نے اس مشہور جملے کو عی غلط استعمال سے بچانے کے لئے قانونی کارروائی کی ہے

نیکول رچی نے اپنی بیٹی کے نام کی تبدیلی پر خاموشی توڑ دی

ایریزونا کی والدہ نے لاپتہ بیٹے کو پڑوسی کے گھر میں رہنے کے بعد اس کے قتل کے بعد اس کا سراغ لگایا