کرایہ داروں کی معلومات کے اندراج کیلیے نئی ایپلی کیشن متعارف


سندھ پولیس نے صوبے میں کرایہ داروں سے متعلق معلومات کے اندراج کے لیے آن لائن رجسٹریشن ایپلی کیشن متعارف کروادی۔

ترجمان کے مطابق سندھ پولیس کے مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے اور اسی سلسلے میں سندھ پولیس نے صوبے میں کرایہ داروں سے متعلق معلومات کے اندراج کے لیے آن لائن رجسٹریشن ایپلیکیشن متعارف کروائی ہے۔

TENANT REGISTRATION FOR URBAN SECURITY & TRACKING کے نام سے قائم سہولت https://tenantregister.sindhpolice.gov.pk سندھ پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پردستیاب ہے، جہاں مالکان اپنے کرایہ داروں کی معلومات کا اندراج باآسانی کر سکتے ہیں۔

کرایہ داری ایکٹ کے تحت مالک مکان اپنے کرایہ داروں کی معلومات متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دینے کے پابند ہیں۔پہلے مالک مکان کو کرایہ داروں کے ساتھ پولیس اسٹیشن جاکر معلومات کا اندراج کروانا پڑتا تھا، تاہم اب ویب سائٹ کے ذریعے کرایہ دار اور مالکان گھر بیٹھے آن لائن قانونی رجسٹریشن کرسکیں گے۔

ترجمان کے مطابق سندھ پولیس کا ٹرسٹ منصوبہ ریزیڈنشل ایکٹ کے تحت محفوظ رجسٹریشن فراہم کرتا ہے۔ٹرسٹ ویب سائٹ سے کرایہ داروں کی شناخت سمیت نہ صرف ٹریکنگ مؤثرہوگی بلکہ شہری تحفظ میں بھی اضافہ یقینی ہے کیوں کہ پولیس اسٹیشن آئے بغیر کرایہ دار کی رجسٹریشن کے حوالے سے ٹرسٹ ویب سائٹ شہریوں کے لیے ایک سہولت اور وقت کی بچت بھی ہے۔

ٹرسٹ ویب سائٹ کی بدولت ’’تصدیق شدہ کرایہ دار، محفوظ محلہ‘‘ سندھ پولیس کا ایک جدید اقدام ہے۔اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس کا ٹرسٹ سسٹم، شفاف اور ڈیجیٹل کرایہ دار رجسٹریشن کی جانب اہم قدم ہے۔شہری آگے بڑھیں اور ایک محفوظ اور پرامن معاشرے کی تشکیل میں پولیس کا ساتھ دیں۔

Related posts

اگر سزا سنائی گئی تو تیمتیس بس فیلڈ کو 15 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے

جان میلنکیمپ نے بیٹی ٹیڈی کی صحت کی جدوجہد کے بارے میں تازہ کاری کی: ‘وہ تکلیف میں مبتلا ہے’

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ