حکومت نے سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کر دیں


حکومت نے ملک بھر میں سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 کا نام دیا گیا ہے، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت توانائی نے نئی پالیسی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے، صارفین سے سولر معاہدے کی مدت 7 سال سے کم ہو کر 5 سال کر دی گئی ہے۔

نیٹ میٹرنگ کی مد میں سولرصارفین کو اضافی سرچارج کی جگہ فی یونٹ تبادلہ ملے گا، نئی سولر نیٹ بلنگ فی یونٹ قیمت 11 روپے کے لگ بھگ ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیٹ میٹرنگ میں سولر صارف 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ قیمت کا فائدہ لیتا تھا، آئندہ 25 کلوواٹ سے کم لوڈ کا لائسنس نیپرا سے لینا لازم ہوگا۔

پہلے گھریلو صنعتی کمرشل صارفین 25 کلوواٹ تک کو لائسنس سے استنثنیٰ تھا۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا نے کئی ماہ تک مشاورت کے بعد یہ پراسیجر مکمل کیا، وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو بتایا کہ نئی پالیسی کے بنا چلنا ممکن نہیں ہے۔

ترجمان وزارت توانائی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سولر ٹیرف کا تعین نیپرا ریگولیٹرز کی ذمہ داری ہے، صارفین کو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا، نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ نظام لاگو ہو گا۔

Related posts

جینیفر گارنر بین افلیک کے شدید بیونس ‘ہالو’ مرحلے کو برداشت کرتے ہوئے یاد کرتے ہیں

بریڈلی کوپر جس پر ان کی والدہ سوچتی ہیں وہ دنیا کا بہترین اداکار ہے

میگھن مارکل ہیری کے ساتھ مباشرت رقص کے لمحے میں جھلک پیش کرتا ہے۔