کرپٹو ریگولیشن میں زبردست پیش رفت کی بدولت پاکستان ڈیجیٹل مارکیٹ کی دوڑ میں آگے آگے


کرپٹو ریگولیشن میں زبردست پیش رفت کی بدولت پاکستان ڈیجیٹل مارکیٹ کی دوڑ میں آگےبڑھنے لگا۔ ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کیپٹل مارکیٹس کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔

چیئرمین ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کی سابق بائننس سی ای او چانگ پینگ ژاؤ اور بلاک چَین پلیٹ فارم ٹرون کے بانی جسٹن سن سے اہم ملاقات ہوئی ۔

سابق بائننس سی ای او چانگ پینگ ژاؤ کے مطابق پاکستان نے کرپٹو ریگولیشن میں تیزی سے ترقی کے ساتھ ساتھ منظم اور محفوظ کرپٹو اپنانے کےمواقع فراہم کئے ہیں ۔ پاکستانی نوجوان پیشہ ورانہ صلاحیت ، جدت اور نئی ٹیکنالوجیز اپنانے میں ماہر ہیں ۔

پاکستان سب سے زیادہ کرپٹو صارفین رکھنے والی آبادی میں دنیا کے تین بڑے ممالک میں شامل ہے۔ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کو ٹوکنائز کرنے سے عالمی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی ۔

ٹرون کے بانی جسٹن سن کا کہنا تھا کرپٹو کی بدولت ہر شہری کے لئے آسان اور مساوی مالی رسائی حاصل ہو سکے گی۔

کرپٹو کرنسی کے ذریعے پاکستان کےمعاشی نظام کو مزید قوی، جدید اور شفاف بنا رہے ہیں ۔ یہ اہم ملاقاتیں پاکستان کے انقلابی ڈیجیٹل اثاثہ جات کے فریم ورک پر بین الاقوامی توجہ کی عکاس ہیں۔

Related posts

ملکہ ترنم کا گیت 53سال بعد بھارتی جین زی کے دلوں کی دھڑکن بن گیا … نور جہاں کی آواز اور اس گیت کے گہرے لفظوں نے ایک نئی نسل کے دل جیت لیے،رپورٹ

پنجاب ،سندھ کی صوبائی ریو نیو اتھارٹیز کاڈیٹا شیئرنگ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے محصولات میں بہتری لانے پر اتفاق

کسی کا گھر اجڑ جائے تو یہ خوشی کی بات نہیں، بشریٰ انصاری کے بیان پر جاوید شیخ کا سخت ردعمل تمھارا گھر بھی ٹوٹا ہے تو میری وجہ سے نہیں ٹوٹا، تم اپنی بھی اسٹوری سنایا کرو جیسے ہماری سنارہی ہو،سینئراداکار