مقبول ترین ویڈیو گیم ‘کال آف ڈیوٹی’ کے بانی ونس زیمپیلا ٹریفک حادثے میں ہلاک


کال آف ڈیوٹی’ کے خالق ونس زیمپیلا ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

دنیا کے مقبول ترین ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ کےبانی اور گیمنگ انڈسٹری کی معروف شخصیت ونس زیمپیلا لاس اینجلس میں فراری کارحادثے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ گیمنگ جائنٹ ’الیکٹرانک آرٹس‘ نے انکی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے انڈسٹری کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

ہائی وے پٹرول کےمطابق ونس کی تیز رفتار گاڑی سڑک سے اتر کر بیریئر سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئی، جس سے وہ اور ان کا ساتھی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ونس زیمپیلا نے ’انفینٹی وارڈ‘ اور ’ری اسپون‘ جیسے بڑے اسٹوڈیوز قائم کیے اور ’ایپیکس لیجنڈز‘ جیسے یادگارگیمز تخلیق کیے،ان کی ناگہانی موت پر دنیا بھر کے گیمرز اور ٹیک کمپنیوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Related posts

سیلائن ڈیون نے اپنی 84 ویں سالگرہ کے موقع پر دیر سے شوہر رینی انگل کو یاد کیا

وفاق اور صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان کےلیے بڑی خوشخبری

گریسی ابرامس نے ‘ہیمنیٹ’ میں پال میسکل کی کارکردگی کی تعریف کی