پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عدالت نے حکومت سے جواب مانگ لیا


لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور دیگر متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مفادِ عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو غیر قانونی اور عوام دشمن قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ قیمتوں کے تعین سے متعلق مکمل میکنزم بھی پیش کرے، تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کن بنیادوں پر کیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق مہنگائی سے پہلے ہی پریشان عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابلِ برداشت ہے، جس سے روزمرہ اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو جاتی ہیں۔

Related posts

واٹس ایپ نے نیا پرائیویسی چیک فیچر متعارف کروا دیا

طاقت ور امریکی ہنگامی قانون کے بارے میں آپ کو جاننے کی ضرورت ہے

ٹک ٹاک کا کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کی کڑی نگرانی کا فیصلہ