پی ٹی اے نے تمام سمز کا صارف کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دیدیا گیا


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دے دیا۔

پی ٹی اے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی اور کے نام رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کی خلاف ورزی ہے، سم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہو گی۔

ملک میں فائیو جی سروسز کا آغاز کب متوقع؟ چیئرمین پی ٹی اے نے خوشخبری سنا دی

پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ کالز، میسجز اور ڈیٹا کے استعمال پر ضوابط کی پابندی بھی لازمی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین ذمہ دارانہ طرزِعمل سے مواصلاتی نظام کے تحفظ،استحکام کیلئے موثر کردار ادا کریں۔

Related posts

کینسر کی جنگ کے دوران ٹیڈی میلنکیمپ امید مند صحت کی تازہ کاری کے حصول: ‘کلاؤڈ لفٹنگ ہے’

‘بلہ’ جارج کلونی کی تاریخ کے بعد سارہ فوسٹر سلیمز ایج گیپ رشتہ

جینیفر گارنر بین افلیک کے شدید بیونس ‘ہالو’ مرحلے کو برداشت کرتے ہوئے یاد کرتے ہیں