سام سانگ نے اپنا اب تک کا سب سے جدید اور منفرد فون لانچ کر دیا


سام سنگ نے اپنا پہلا ‘تین تہوں’ والا فولڈ ایبل فون لانچ کردیا۔

اسمارٹ فونز بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے اپنا جدید ترین ‘گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ’ اسمارٹ فون باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات میں لانچ کر دیا ہے،یو اے ای دنیا کےان پانچ خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں اس ڈیوائس کو سب سے پہلے متعارف کرایا گیا ہے۔

سام سنگ حکام کےمطابق یہ فون اپنی نوعیت کا پہلا ٹرائی فولڈنگ ڈیزائن رکھتا ہےجو ضرورت پڑنے پر ایک عام اسمارٹ فون سے 10 انچ کے بڑے ٹیبلٹ نما ڈسپلے میں تبدیل ہوجاتا ہے، اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ پراسیسر اور 200 میگا پکسل کیمرے کے حامل اس ڈیوائس میں جدید ‘گلیکسی اے آئی’ فیچرز بھی شامل کیےگئے ہیں جو دفتری اور تخلیقی کاموں کو آسان بناتے ہیں۔

سام سنگ حکام کا کہنا ہے کہ مضبوط ٹائٹینیم فریم اور دیرپا بیٹری کے حامل اس فون کی فروخت 19 دسمبر سے یو اے ای بھر کے اسٹورز اور آن لائن پلیٹ فارمز پر شروع کر دی گئی ہے۔

جبکہ پاکستان میں ‘گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ’ اسمارٹ فون کی قیمت تقریبا 6 لاکھ 92 ہزار سے شروع ہونے کی توقع ہے،جلد ہی یہ پاکستان میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

 

Related posts

دیہی مصروفیت کے دوران پرنس ولیم جانوروں کے ذریعہ ‘متحرک’ ہو گیا

جوڈی فوسٹر اس کی سخت حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ اداکارہ کی حیثیت سے جنسی استحصال سے کیوں بچ گئی

گلوکارہ مہنازبیگم کی تیرہویں برسی 19 جنوری کو منائی جائے گی