اب تک کا بہترین لیپ ٹاپ، چینی کمپنی کا انوکھا کانسیپٹ رول ایبل لیپ ٹاپ متعارف


ویسے تو اب فولڈ ایبل اسمارٹ فونز عام ہوتے جا رہے ہیں۔ مگر رول ایبل لیپ ٹاپ اب بھی نایاب ہیں۔اب ایک چینی کمپنی لیناوؤ نے ایسا انوکھا کانسیپٹ رول ایبل لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے جو کسی سائنس فکشن فلم کا حصہ لگتا ہے۔

ایکس ڈی رول ایبل کانسیپٹ نامی لیپ ٹاپ کو اس کمپنی نے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر پیش کیا۔

180 ڈگری گوریلا گلاس وکٹس 2 کور سے لیس اس لیپ ٹاپ کا ڈیزائن بہت منفرد ہے۔

جب یہ بند ہوتا ہے تو اس کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 13.3 انچ کا ہوتا ہے۔

مگر جب اسے کھولا جاتا ہے تو ڈسپلے 16 انچ کا ہو جاتا ہے۔

اس کے اسکرین کا کچھ حصہ لیپ ٹاپ کے بیک پر ہوتا ہے جس سے دوسری جانب موجود افراد ڈیوائس کا مواد دیکھ سکتے ہیں۔

لیپ ٹاپ مین ڈسپلے کے مواد کو وہاں بھیج سکتا ہے یا بیک پر موجود ڈسپلے کو سیکنڈری مانیٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

چونکہ یہ کانسیپٹ ڈیوائس ہے تو اس کی دیگر تفصیلات کمپنی کی جانب سے شیئر نہیں کی گئیں۔

البتہ اس میں 2 یو ایس بی سی پورٹس موجود ہیں۔

کمپنی کی جانب سے اس کی پروڈکشن کی منصوبہ بندی نہیں کی جا رہی۔

Related posts

چیٹ جی پی ٹی کا نیا بہترین فیچر متعارف کروا دیا گیا

ایلون مسک نے مینیسوٹا کے احتجاج کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی

جگر کے سنگین داغ کو جدید ترین دوائی کے ساتھ الٹ جانے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے