آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ


چمن آٹے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کے سو کلو بوری کی قیمت میں پچیس سو روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہونے کے باعث آٹا مہنگا ہوگیا ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سرحدی ضلع میں آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتہ قبل فروخت ہونے والے 50 کلو آٹے کی قیمتوں میں ایک دم 1000ہزار سے 1200روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔

عارف حبیب کنسورشیم کا اجلاس؛ پی آئی اے سے متعلق اہم فیصلے

ضلعی انتظامیہ ریٹ کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہی، شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب عوام اب آٹا خریدنے سے قاصر ہوچکے ہیں، 50 کلو بوری کی قیمت 5000 سے بڑھ کر 6300 کردی گئی ہے۔

 

Related posts

نووا اسکاٹیا اسنو طوفان کی انتباہ جاری ہونے کے ساتھ ہی شدید برف باری جاری ہے

گندم کی ترسیل میں تاخیر، آٹا مزید مہنگا ہونے کا امکان

ابتدائی جانچ پڑتال کے تحت ایڈم فوٹ کا مستقبل