سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں


عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 638 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4ہزار 300روپے کے اضافے 4لاکھ 86ہزار 162روپے کی بلند سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 687روپے بڑھ کر 4لاکھ 16ہزار 805روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے 9ہزار 575 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 429روپے کے اضافے سے 8ہزار 209روپے کی سطح پر آگئی۔

Related posts

ای بے نے 2045 تک پہلا آب و ہوا کی منتقلی کا منصوبہ ، اہداف ‘صفر کے اخراج’ کا آغاز کیا

کلین ڈیون آنرز مرحوم شوہر رینی انگل اپنی موت کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر

گولڈی ہان نے کیٹ ہڈسن کی اسکرین ٹیلنٹ کے پیچھے خفیہ چھپایا