آپ نے غور کیا ہوگا کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی موبائل فون اور دیگر اسمارٹ آلات کی بیٹری تیزی سے ختم ہونے لگتی ہے، اس کی بنیادی وجہ کم درجہ حرارت ہے، یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ بیٹریاں عموماً لیتھیم سے تیار کی جاتی ہیں اور سرد موسم لیتھیم آئنز کی کیمیائی سرگرمی سست پڑنے لگتی ہے۔
لیتھیم آئنز کی کیمیائی سرگرمی کے نتیجے میں بیٹری توانائی مؤثر طریقے سے فراہم نہیں کر پاتی، جس سے فون کی کرکردگی متاثر ہوتی ہے اور بعض اوقات ڈیوائس اچانک بند ہوجاتی ہے یا بیٹری غیر معمولی حد تک تیزی سے ختم ہونے لگتی ہے۔
اس ضمن میں ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لیتھیم بیٹریاں 20 اور 30 ڈگری سینٹی گریڈ میں بہترن کارکردگی دکھاتی ہیں، جبکہ شدید سردی میں بیٹری کا وولٹیج عارضی طور پر کم ہوجاتا ہے۔