یوٹیوب نے والدین کی بڑی پریشانی آسان کردی، بہترین فیچر کا اضافہ کردیا


یوٹیوب نے ایسے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جن سے والدین اپنے بچوں یا نوجوانوں کے لیے عمر کے مطابق ویڈیوز دیکھنے کی حدود متعین کر سکیں گے۔

سب سے پہلا فیچر اسکرین ٹائم کی حد ہے، جو کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس میں والدین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے لیے شارٹس اسکرولنگ کا وقت مختص کر سکتے ہیں۔ والدین شارٹس دیکھنے کا وقت 60 منٹ تک مقرر کر سکتے ہیں۔

مستقبل میں والدین کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ اس حد کو مکمل طور پر صفر پر بھی مقرر کر سکیں تاکہ بچے شارٹس کو بالکل نہ دیکھیں۔ اسی طرح، والدین کو سونے کے وقت یا بریک ریمائنڈرز جیسے اضافی فیچرز بھی ملیں گے تاکہ بچے زیادہ وقت اسکرین پر نہ گزاریں اور ان کی نیند اور صحت پر مثبت اثر پڑے۔

یوٹیوب کے مطابق، یہ انڈسٹری کا پہلا فیچر ہے جو والدین کو بچوں کے مختصر ویڈیوز سے متعلق مواد پر مستحکم کنٹرول فراہم کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یوٹیوب ایک نیا فیچر آسان اکاؤنٹ سوئچنگ متعارف کروا رہا ہے، جس سے وہ والدین جن کے گھر میں مشترکہ موبائل ڈیوائسز یا ٹیبلیٹس ہیں، اب زیادہ آسانی سے بچوں کے اکاؤنٹس سوئچ کر سکیں گے۔ کمپنی نے بتایا کہ نئے سائن اپ فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے لیے اکاؤنٹس بنا سکیں گے اور چند کلکس کے ذریعے ان کے درمیان سوئچ کیا جا سکے گا۔

یوٹیوب نے یہ بھی بتایا کہ اس فیچر کی مدد سے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ ہر رکن کے لیے مواد کی ترتیبات اور سفارشات ان کی عمر کے مطابق ہوں۔

اسی دوران، یوٹیوب معیاری مواد کے لیے نئے اصول اور گائیڈ لائنز بھی متعارف کر رہا ہے تاکہ کری ایٹرز ایسے ویڈیوز تیار کریں جو نوجوانوں کے لیے نہ صرف دلچسپ ہوں بلکہ ان کی عمر کے مطابق اور اعلیٰ معیار کے بھی ہوں۔ یہ گائیڈ لائنز عالمی ماہرین جیسے امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن اور بوسٹن چلڈرن ہسپتال کی ڈیجیٹل ویلنس لیب کے تعاون سے تیار کی گئی ہیں۔

ان نئے اصولوں کا مقصد تعلیمی اور مؤثر ویڈیوز کو ترجیح دینا ہے تاکہ نوجوان تفریح اور تعلیم کے درمیان بہترین توازن قائم کر سکیں۔

Related posts

تیموتھی چیلیمیٹ ‘مارٹی سپریم’ سے اعصابی تجربہ بانٹتا ہے

انجلینا جولی آخر میں ایل اے سے فرار ہو رہی ہے؟

میل سی مستقبل کے منصوبوں کو ‘قیمتی’ چھیڑتا ہے