اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں زبردست اضافہ


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان ہے۔ جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی رہی۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 1881 پوائنٹس اضافے سے 183338 پر گیا اور کچھ دیر بعد ہی اس میں مجموعی طور پر 2575 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی آئی اور ہنڈرڈ انڈکس 3152 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 600 سے تجاوز کرگیا۔

آج ڈیڑھ گھنٹے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 1.7 فیصد تک اوپر چلا گیا۔

Related posts

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم ہو گئی

آگ ٹوکیو ٹرین لائنوں پر بجلی کی بندش کا سبب بنتی ہے ، ہزاروں پھنسے ہوئے جیسے ‘آپریشنز رک گئے’

گلوبل اے آئی چپ ریس میں ایک اسٹریٹجک اقدام