پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم ہو گئی


پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم رہی۔ ملک میں 24 قراط فی تولہ سونے کے دام 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے جب کہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپےپر برقرار ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھائو بھی 3لاکھ79ہزار 177روپے پر مستحکم رہے۔ جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت4601 ڈالر فی اونس مستحکم رہی۔

واضح رہے مسلسل اضافے کے بعد گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 3700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 3172 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے کا ہو گیاتھاجبکہ عالمی بازار میں سونا 47 ڈالر کمی کے بعد 4601 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔

Related posts

‘اجنبی چیزیں’ اسٹار ڈیوڈ ہاربر ‘سائیکو تھراپی’ کے بارے میں بات کرتے ہیں

جینیفر محبت ہیوٹ نے ڈراونا 9-1-1 واقعہ کے بارے میں بات کی

چیٹ جی پی ٹی کا نیا بہترین فیچر متعارف کروا دیا گیا