ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی


ایل این جی کی قیمتوں میں5.26 فیصد تک مزیدکمی کردی گئی ۔

اوگرا نےجنوری کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

اوگرا کے آج جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی سدرن کےسسٹم کیلئے ایل این جی کی قیمت میں0.57 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی کر دی گئی ہے۔ 

سوئی ناردرن کےسسٹم کے لئے  ایل این جی0.50 ڈالرزفی ایم ایم بی ٹی یو سستی کر دی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کےلیےایل این جی کی نئی قیمت 10.41ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر ہوئی ہے اور   سوئی سدرن کے لیےایل این جی کی نئی قیمت10.21ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔ 

اس سےپہلے اوگرانےدسمبرکے لیے ایل این جی 5.90فیصد تک سستی کی تھی۔

Related posts

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

سوفی ٹرنر نے آرچی میڈیکوی کی پشت پناہی کی جب بافٹا نے نامزد کردہ افراد کا اعلان کیا

جیسن مومووا نے اپنی موت سے قبل اوزی آسبورن کی آخری ٹمٹم کی میزبانی کی