ایکس کو تکنیکی خرابی کا سامنا لاکھوں صارفین متاثر



سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو جمعے کے روز دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔ آؤٹیج ٹریک کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق امریکہ میں صبح 10 بج کر 22 منٹ (ایسٹرن ٹائم) تک ایکس سے متعلق مسائل کی 62 ہزار سے زائد رپورٹس موصول ہو چکی تھیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی جانب سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں تقریباً 11 ہزار صارفین نے پلیٹ فارم تک رسائی میں مشکلات کی شکایت کی، جبکہ بھارت میں تین ہزار سے زائد افراد نے سروس میں خلل کی اطلاع دی۔ یہ ویب سائٹ مختلف ذرائع سے صارفین کی جانب سے دی جانے والی رپورٹس کو یکجا کر کے آؤٹیج کی صورتحال ظاہر کرتی ہے۔

تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ متاثرہ صارفین کی اصل تعداد ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر ظاہر ہونے والے اعداد و شمار سے مختلف ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ رپورٹس صارفین خود جمع کراتے ہیں اور ہر متاثرہ صارف رپورٹ درج نہیں کرتا۔ ایکس کی جانب سے اس خرابی کی فوری وجہ یا بحالی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ 



Related posts

میلیسا لیو آسکر جیتنے کے افوریا پر بمقابلہ کیریئر پر اثر ڈال رہی ہے

شارون اسٹون نے الزامات چوری کرنے کے بعد ساتھی ایوارڈ شو کے شرکاء کو پیچھے چھوڑ دیا

تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کینیڈا ، چین نے ‘ای وی ، کینولا’ پر ابتدائی تجارتی معاہدہ لاک کیا: آگے کیا توقع کریں؟