وفاق اور صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان کےلیے بڑی خوشخبری


وفاق اور صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان کو محکمہ ایکسائز پنجاب نے خوشخبری سنا دی۔

گاڑی مالکان اب پنجاب میں معمولی فیس ادا کرکے اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکیں گے، پنجاب میں رجسٹریشن کے لئے گاڑی جس صوبے میں رجسٹرڈ ہوگی وہاں سے این او سی لینا ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ دوسرے صوبوں اور وفاق میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان اب پنجاب میں اپنی گاڑی ٹرانسفر کروا سکیں گے۔

ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ ایکسائز حکام آن لائن چیک کرکے گاڑی پنجاب میں رجسٹرڈ کرکے نمبر درج کریں گے،انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سافٹ وئیر تیار ہو گیا ہے اور رواں ماہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹرانسفر اور رجسٹریشن کے عمل کا آغاز ہو جائے گا۔

Related posts

سونا سستا، فی تولہ قیمت کیا ہو گئی؟

اقوام متحدہ کے چیف نے ‘طاقتور قوتوں’ کے کھیل میں خبردار کیا

ناسا آرٹیمیس II راکٹ چاند کے تاریخی عملے کے مشن کے لئے لانچ پیڈ کی طرف گامزن ہے