پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
اب تارکین وطن اپنی موبائل فون سروس میں تسلسل برقرار رکھ سکیں گے اور بیرون ملک قیام کے دوران ان کی پاکستانی موبائل فون سم بلاک نہیں کی جائے گی۔
پی ٹی اے کےمطابق سمندرپارپاکستانی اپنی موبائل فون سم کی ملکیت برقرار رکھ سکیں گے اور اس سہولت سےفائدہ اٹھانےکےلیےمتعلقہ موبائل کمپنی سے رجوع کرسکتے ہیں،اس اقدام کے ذریعے بیرون ملک پاکستانی ضروری مواصلاتی سہولیات تک مسلسل رسائی حاصل کر سکیں گے۔
پی ٹی اے کے ترجمان نےکہا کہ اتھارٹی بیرون ملک پاکستانیوں کو بااختیار بنانےکے لیےپُرعزم ہے اور عالمی سطح پر ڈیجیٹل رابطوں کی توسیع کے لیے متحرک ہے۔